From: Habib Yousafzai <yousafzai49@gmail.com>
Date: 2011/6/27
Subject: [bangla-vision] Kashmir Council EU welcomes Ban Ki-moon's consideration and it is time to get the United Nations resolution of 1948 regarding the plebiscite on Kashmir implemented [1 Attachment]
Kindly note that what the Indian government has done to Kashmiris must be known to the world and we are determined to no longer live under the occupation of the Indian government as "we are not a part of India and never have been." It is known to everyone in the world that the Indian regime and its armed forces have killed more than 192,802 citizens, made 215,994 arrests, 110,117 have disappeared, 115,782 homes demolished, leaving 122,792 widows and 207,335 orphans. Indian forces have been committing crimes such as rape, torture, and gross human rights violations of the innocent Kashmiris. These cruelties have been documented by international human rights organizations such as United Nations, Amnesty International, Human Rights Watch, International Educational Development, International Tribunal on Kashmir and many others. The Indian government is in severe violations of the Geneva Conventions Act, therefore, the United Nations Secretary General, Ban Ki-moon should not only demand for the Indian government to withdraw its forces from Kashmir but also refer the matter to the International Court of Hague for necessary punishment of security personnel responsible for committing atrocities against the Kashmiri citizens in the forcibly occupied territory, adds Habib Yousafzai.
Urdu:
بان کی مون کے کشمیرپرحالیہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، اقوام متحدہ کو حقائق کودیکھ کر قدم اٹھاناہوگا، علی رضاسید
برسلز(پ۔ر) کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاہے کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کشمیرپر حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں اورامیدرکھتے ہیں کہ عالمی ادارہ کشمیرکے بارے میں حقائق کو سامنے رکھ کرکوئی قدم اٹھائے گا۔ یادرہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے ایک حالیہ بیان میں مسئلہ کشمیرکے پاک۔بھارت مذاکرات کے ذریعے پرامن طورپرحل کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ وہ دونوں ملکوں کے رہنماﺅوں سے بات چیت کریں گے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے میںان کی کس طرح مددکرسکتے ہیں۔
گذشتہ روز برسلزمیں کشمیرکونسل ای یو کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاکہ بان کی مون کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ کشمیرعالمی سطح پر ایک نمایاں حیثیت رکھتاہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھارت اورپاکستان کے علاوہ مقبوضہ کشمیرکا دورہ کرکے وہاں کے زمینی حقائق معلوم کرنے ہوں گے جہاں 64سالوں لوگ ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیرکے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق بلاتاخیر حل کیاجائے۔گذشتہ چھ عشروں سے مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فوجی قتل عام، جنسی زیادتیوں، تشدد اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔
بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ مذاکرات کے بارے میں علی رضاسید نے کہاکہ کشمیریوں کو بھی مذاکرات کے عمل میں شامل کیاجائے۔ کشمیری مسئلے کا بنیادی فریق ہیں اور ان کی شمولیت سے مذاکرات کو کامیابی مل سکتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ مذاکرات کا عمل بامعنی، نتیجہ خیزاور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہوناچاہیے تاکہ مسئلہ کشمیرجو علاقائی اوردنیاکے امن کے لیے خطرہ ہے، کا پائیدار حل تلاش کیاجائے۔
کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاکہ ہم مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں اوران کے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔یورپ میں ہماری جدوجہد کا مقصد یورپی معاشرے میں کشمیریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرناہے تاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کو روکا جاسکے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مسئلے کو اجاگرکیاجاسکے۔انھوں نے کہاکہ اس وقت سات لاکھ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیں اوریہ فوجی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔
Attachment(s) from Habib Yousafzai
1 of 1 Photo(s)
--
Palash Biswas
Pl Read:
http://nandigramunited-banga.blogspot.com/
No comments:
Post a Comment